آج عالمی معاشی واقعات آپ کی ٹریڈ کو کیسے متاثر کر سکتے ہیں ؟

آج جمعہ، 6 جنوری 2023ء ہے۔ نئے سال کے پہلے ہفتے کا آخری کاروباری دن۔ آج کے معاشی دن کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.00 بجے امریکہ کی Total Vehicle Sales Report کے اجراء کے ساتھ ہوئی۔ جس کے بعد جاپان کے جیبون بینک کی طرف سے دسمبر 2022ء کا Composite PMI کا ڈیٹا ریلیز کیا گیا۔ جس کے اعداد و شمار سے جاپانی ین میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ 7.00 بجے جرمنی کی نومبر 2022ء کی Factory orders رپورٹ جاری کی جائے گی۔ اسکا ڈیٹا یورو (EUR) اور Dax30 کی کارکردگی پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ جس کے بعد جرمنی کی ہی نومبر 2022ء کی Retail Sales رپورٹ شائع کی جائے گی۔ یہ رپورٹ بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یورپی معاشی اعشاریوں (European Financial Indicators) کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ جس وقت جرمنی کی یہ اہم رپورٹس جاری کی جائیں گی۔ اسی وقت برطانیہ (انگلینڈ اور ویلز) کا Halifax House Price Index جاری کیا جائے گا۔ یہ رپورٹ برطانوی پاؤنڈ (GBP) اور FTSE100 پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

فرانس کی غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کی دسمبر 2022ء کی رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 8.00 بجے جاری کی جائے گی۔اس کے اثرات CAC40 اور یورو (EUR) کے ٹریڈرز پر ممکنہ طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد یورپی زون کی دسمبر 2022ء کی معاشی رپورٹس کی پوری سیریز جاری کی جائے گی۔ جن میں ریٹیل سیلز رپورٹ کے ماہانہ اور سالانہ اعداد و شمار، افراط زر (Inflation rate), حقیقی افراط زر (Core Inflation) , اکنامک سینٹیمنٹ، انڈسٹریل سینٹیمنٹ، اور دسمبر کی CPI کا Flash شامل ہیں۔ ان تمام رپورٹس کے بعد یورو اور یورپی اسٹاکس کی سمت کا تعین ہو گا۔ فرانس کی نومبر 2022ء کی Retail Sales Report بھی عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح بجے جاری ہو گی۔

کینیڈا کی دسمبر 2022ء کی Employment Report آج عالمی معیاری وقت کے مطابق 13.30 بجے ریلیز کی جائے گی۔ یہ بھی معاشی رپورٹس اور اسکے ذیلی ڈیٹا کی ایک پوری سیریز ہے۔ جس میں بیروزگاری، جز وقتی روزگار (Part time Employment) اور Unemployment Rate کے اعداد و شمار شامل ہیں۔ یہ رپورٹ کینیڈین ڈالر (CAD) اور دیگر کینیڈین معاشی اعشاریوں (Canadian Financial Indicators) کی قدر و طلب پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ امریکی اور عالمی مارکیٹس (Global Markets) کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل امریکی Non Farm Payroll) رپورٹ کا اجراء بھی عالمی معیاری وقت کے مطابق 13.30 بجے ہو گا۔ جس کے اعداد و شمار ڈالر انڈیکس (DXY), Treasury Bonds Yields کے علاوہ کماڈٹیز، اسٹاکس، کرپٹو مارکیٹ اور فاریکس مارکیٹ کی کرنسیز پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔اس رپورٹ کے ساتھ ہی اسکی ذیلی رپورٹس جن میں صنعتی روزگار، امریکی نجی شعبے کی روزگار کی رپورٹ اور Government Payrolls کی رپورٹس شامل ہیں۔ بھی جاری کی جائیں گی جن کا ڈیٹا امریکی لیبر مارکیٹ رپورٹ کو مکمل کرے گا۔ ان رپورٹس کے علاوہ عالمی معیاری وقت کے مطابق امریکی انسٹیوٹ آف سپلائی مینیجمنٹ (ISM) کی Non Farm Manufacturing Report جاری کی جائے گی۔ جس کے اعداد و شمار بھی ہمیشہ عالمی مارکیٹس کو متاثر کرتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی امریکی فیکٹری آرڈرز کی نومبر 2022ء کی رپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔ اور ISM کی طرف سے Non Manufacturing New Orders کی رپورٹ بھی آپکو کی جائے گی۔ یہ تمام معاشی رپورٹ صرف آج کی ٹریڈ ہی نہیں بلکہ آنیوالے دنوں میں بھی عالمی مارکیٹس کی سمت کا تعین کریں گی اور ان کی قدر پر بھرپور اثرات مرتب کریں گی۔ آج کے عالمی معاشی سرگرمیاں ان رپورٹس کے تناظر میں اتار چڑھاؤ کی شکار رہیں گی اور سرمایہ کار متوقع طور پر محتاط انداز میں ٹریڈ کرتے نظر آئیں گے۔ ان رپورٹس کی اشاعت کے ساتھ ہی آج کا ہنگامہ خیز عالمی معاشی دن اور کاروباری ہفتہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button