امریکی Non Farm Payroll کے امریکی ڈالر پر مرتب ہونیوالے اثرات
امریکی Non-Farm Payroll کے اعداد و شمار توقعات سے زیادہ بہتر آنے کے بعد مارکیٹ میں رسک فیکٹر نمایاں طور پر کم ہوا ہے۔ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) 1.08 فیصد کی کمی کے ساتھ 103.91 کی سطح پر بند ہوا ہے۔Non-Farm Payroll امریکی ڈالر ایک طرح سے بیک فٹ پر چلا گیا اور دیگر عالمی کرنسیز اپنی قدر بحال کرتی ہوئی نظر آئیں۔ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD) 0.945 فیصد کمی کے ساتھ 1.344 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ رپورٹ کے اجراء سے قبل امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) جو کہ 1.0500 کی سطح سے بھی نیچے آتا ہوا دکھائی دے رہا تھا. دوبارہ جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے ہفتے کے آخری دن 1.160 فیصد اوپر 1.0640 کی سطح پر بند ہوا ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) جو کی ڈیٹا ریلیز ہونے سے پہلے کئی ہفتے کی حاصل کردہ قدر کھو کر 1.1800 کی سطح پر اکتوبر 2022ء کے لیولز پر شدید مندی کا شکار تھا۔ امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کر لینے پر پیشقدمی کرتے ہوئے 1.540 فیصد اضافے کے ساتھ 1.2090 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Urdu Markets
ادھر جاپانی ین بھی تیزی کا رجحان اختیار کرتے ہوئے نظر آیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) نمایاں گراوٹ کا شکار ہواہے اور 1007 فیصد کمی کے ساتھ 132.0700 کی سطح پر آ گیا۔ سوئس فرانک کے معاملے میں بھی یہی صورتحال رہی اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.949 فیصد کی مندی کے ساتھ 0.9270 کی سطح پر ہفتہ وار بریک پر چلا گیا ہے۔ ادھر اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) پر بھی Non-Farm Payroll رپورٹ کے مثبت اثرات دیکھنے میں آئے ہیں۔ Aussies ڈالر موقع سے فائدہ اٹھا کر 1.830 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6880 کی سطح پر پہنچ گیا۔ ادھر کیویز نے بھی ڈالر کو ملنے والے شاک سے خوب فائدہ اٹھایا اور 1.480 فیصد کی نمایاں تیزی کے ساتھ 0.6342 پر آ گیا ہے۔ امریکی ڈالر اس رپورٹ کے بعد CPI رپورٹ کے اجراء تک منفی سمت اختیار کر گیا ہے۔ کیونکہ رواں ماہ کے دوران FOMC کی کوئی میٹنگ بھی شیڈولڈ نہیں ہے اس لئے امریکی ڈالر کو رواں ماہ کے دوران آخری امید 12 جنوری 2022ء کو عالمی معیاری وقت کے مطابق 13.30 پر ریلیز ہونیوالی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ سے ہی وابستہ ہے۔ لیکن اگر یہ رپورٹ بھی توقعات کے مطابق رہی تو کم افراط زر (Inflation) کے نتیجے میں ڈالر اگلے بڑے شاک کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔