Indo Pak War پاکستان نے چھ Indian Jets مار گرائے، Pakistan Stock Exchange میں شدید مندی.
KSE100 index modestly recovered after earlier crash.

پاکستان میں حالیہ بھارتی Missile Attack نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو نقصان پہنچایا بلکہ ملکی معیشت کو بھی گہرے دھچکے دیے ہیں۔ جب Pakistan Air Force نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے چھ Indian Jets مار گرائے، تو Indo Pak War کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی۔ اس ہنگامی صورتحال کا فوری اثر PSX پر پڑا، جہاں مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی
عوامی نقصان، مالی اضطراب
DG ISPR کے مطابق ان بھارتی حملوں میں 8 افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے۔ اہم شہری علاقوں جیسے Bahawalpur, Kotli اور Muzaffarabad پر حملوں نے بنیادی Infrastructure کو شدید نقصان پہنچایا. جس سے نہ صرف عوامی زندگی متاثر ہوئی بلکہ Supply Chains بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔ Electricity Grid Stations اور Communication Towers کو نشانہ بنائے جانے کے باعث کئی گھنٹوں تک Power Outages اور Internet Blackouts جاری رہے
۔ اس صورتحال نے نہ صرف گھریلو زندگی کو مفلوج کیا بلکہ بینکنگ، ای-کامرس، اور دیگر اہم Business Operations پر بھی منفی اثرات ڈالے۔ متاثرہ علاقوں میں Logistics Networks مکمل طور پر بند ہو گئیں، جس سے ضروری اشیاء کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہو گئی۔ PSX کے سرمایہ کاروں نے شدید مالی نقصانات کی شکایت کی ہے اور صنعتی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔
سرمایہ کاروں کا ردعمل: PSX کریش.
Indo Pak War کے آغاز سے PSX میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا۔ KSE-100 Index میں صبح کے وقت شدید مندی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوتے ہی Pakistan Stock Exchange (PSX) کے Benchmark KSE100 Index میں 6,500 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی، جس نے سرمایہ کاروں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
تاہم، کچھ دیر بعد PSX نے جزوی بحالی دکھائی، اور 10:05am تک انڈیکس 110,760.34 پوائنٹس تک واپس آیا. جو کہ اب بھی 2,808.16 پوائنٹس یا 2.47% نیچے تھا۔
اس دوران Across-The-Board Selling Pressure دیکھا گیا. خاص طور پر Commercial Banks, Oil & Gas Exploration Companies, OMCs, Power Generation اور Refinery Sectors میں۔ بڑے اور اثرانداز ہونے والے اسٹاکس جیسے OGDC, PPL, POL, HUBCO, SNGPL اور SSGC مسلسل ریڈ زون میں ٹریڈ کر رہے تھے۔

Global Markets میں اثرات: Crude Oil اور Gold Prices میں اضافہ
جنگی صورتحال نے صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہی۔ عالمی سطح پر Oil Market میں بےچینی دیکھنے کو ملی. کیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں Strategic Trade Routes پر واقع ہیں۔ WTI Crude Oil کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا، جبکہ Gold Prices نے بھی نئی بلندیوں کو چھوا. کیونکہ سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی طرف منتقل ہونے لگے۔
اگر Indo Pak War طول پکڑتی ہے تو پاکستان کو Defence Budget میں اضافہ کرنا پڑے گا. جس سے Budget Deficit اور Inflation بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ساتھ ہی بھارت کی معیشت بھی جنگی اخراجات، سرمایہ کاری کے انخلاء اور ممکنہ Trade Sanctions سے متاثر ہو سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔