Intel کا بڑا فیصلہ: 20% Workforces کو فارغ کرنے کا منصوبہ

Chip Giant Reshapes Future Under New CEO Lip-Bu Tan

Intel نے ایک بار پھر دنیا کو چونکا دیا ہے، کیونکہ کمپنی اس ہفتے 20% Workforce کو فارغ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ فیصلہ Bloomberg کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا. جس میں ایک نامعلوم ذریعے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یہ Chip Manufacturing strategy کی کوئی عام چھانٹی نہیں. بلکہ ایک مکمل حکمتِ عملی کا حصہ ہے. جو کمپنی کے مستقبل کو نئی سمت دینے کے لیے کی جا رہی ہے۔

نئی قیادت، نیا ویژن: Engineering-Driven Culture کی واپسی

یہ قدم Intel کے نئے CEO Lip-Bu Tan کے قیادت سنبھالنے کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔ Lip-Bu Tan نے گزشتہ ماہ کمپنی کی باگ ڈور سنبھالی. اور اپنے پہلے ہی Town Hall میں یہ واضح کر دیا کہ اب "تکلیف دہ فیصلے” ناگزیر ہیں۔ ان کا ہدف ایک بار پھر کمپنی کو Engineering-Driven Culture کی طرف لے جانا ہے. جہاں Innovation اور Efficiency پر توجہ دی جائے۔

AI Strategy اور Chip Manufacturing میں تبدیلی

Reuters کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، Lip-Bu Tan نہ صرف انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی چاہتے ہیں. بلکہ AI Strategy اور Chip Manufacturing کے طریقہ کار کو بھی مکمل طور پر تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان کے بقول، کمپنی کا موجودہ Middle Management نظام سست رفتار اور غیر مؤثر ہو چکا ہے. جو ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔

35,000 سے زیادہ ملازمین کی پہلے ہی چھانٹی

یہ موجودہ چھانٹی کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ صرف چند ماہ قبل ہی Intel نے 35,000 Employees کو نوکری سے نکالا تھا۔ لیکن اس بار کا 20K Layoffs کا فیصلہ نہ صرف بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کرے گا. بلکہ اس سے Silicon Valley میں کمپنی کی ساکھ اور مستقبل پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

Efficiency کی تلاش یا Survival کی جدوجہد؟

سوال یہ ہے کہ کیا یہ فیصلہ Efficiency بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے. یا یہ Intel کی Survival Strategy کا ایک حصہ ہے؟ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ دونوں عناصر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ کمپنی اپنے Operational Costs کو کم کرتے ہوئے AI اور Chip Technology پر دوبارہ فوکس کر رہی ہے. تاکہ مستقبل میں خود کو دوبارہ ایک Tech Leader کے طور پر منوایا جا سکے۔

Intel کی یہ داستان صرف ایک کمپنی کی تبدیلی نہیں بلکہ Global Tech Industry میں ایک بڑی ہلچل کی علامت ہے۔ اگلے چند مہینے یہ طے کریں گے کہ آیا Lip-Bu Tan کا ویژن صرف خواب ہے یا وہ واقعی Intel کو اس کی سابقہ عظمت لوٹا سکتے ہیں۔

Source: https://www.bloomberg.com/

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button