برطانیہ کی دسمبر 2022ء کی Retail Sales Report جاری کر دی گئی۔

برطانیہ کی دسمبر 2022ء کی Retail Sales Report جاری کر دی گئی ہے۔ برطانوی دفتر برائے شماریات (Office of National Statistics) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں روزمرہ اشیاء کی ریٹیل سیلز میں 1 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 0.5 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ سالانہ سیلز منفی 5.9 فیصد رہی ہیں جبکہ منفی 4.1 فیصد رہنے کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔

جاری کی جانیوالی تفصیلات کے مطابق ذرائع توانائی کے علاوہ دیگر اشیاء کی سیلز میں 1.1 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جبکہ ماہرین معاشیات اس میں 0.4 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ جاری کی جانیوالی رپورٹ کو انتہائی مایوس کن اور برطانوی معیشت پر کساد بازاری (Recession) کے بدترین اثرات کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔ اور ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button