جاپانی مرکزی بینک کا نرم پالیسی جاری رکھنے کا اعلان۔ USD/JPY مستحکم

جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کے سربراہ ہارو ہیکو کروڈا نے کہا ہے کہ جاپانی معیشت درست ٹریک پر جا رہی ہے۔ اور نرم مانیٹری پالیسی کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ شرح سود ( Interest Rate) میں کسی بھی قسم کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ثابت کر چکے ہیں کہ مانیٹری ٹولز کا درست اور موثر استعمال معیشت کو شرح سود میں اضافہ کئے بغیر نرم مانیٹری پالیسی کے ساتھ بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنے بعد آنیوالے گورنر مرکزی بینک کو کیا پیغام دیں گے ؟۔ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ وہ بھی ان کی طرح نرم مانیٹری پالیسی کا تسلسل جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2023ء میں بینک آف جاپان کے موجودہ گورنر ہارو ہیکو کروڈا ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے دوران اسوقت بھی نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھی جبکہ دنیا کے تمام اہم ممالک کے مرکزی بینکس شرح سود میں مسلسل اضافہ کر رہے تھے۔ تاہم متبادل مانیٹری ٹولز کے استعمال سے انہوں نے جاپانی معیشت کو کنٹرول کئے رکھا۔ انکے بیان کے بعد جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) دوبارہ 130.00 سے اوپر چلا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button