یورپی مارکیٹس میں مندی کا رجحان

آج یورپی مارکیٹس ( European Markets ) میں ہفتے کے آخری کاروباری دن ملا جلا اور مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ FTSE100 ملے جلے رجحان اور 8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7290 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے FTSE100 میں سست روی کی بڑی وجہ برطانیہ کی آج جاری ہونیوالی منفی ریٹیل سیلز رپورٹ ہے جس کے اعداد و شمار 2022 ء میں کم ترین سطح پر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ یورپی کمیشن کے مشترکہ اسٹاک انڈیکس Euronext100 میں بھی ملا جلا لیکن قدرے منفی رجحان ہی سے دن کا آغاز ہوا یے جس کے بعد انڈیکس 11 پوائنٹس کی مندی سے 1179 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ فرانس کے CAC40 میں بھی دن کا آغاز 174 پوائنٹس کا آغاز 67 پوائنٹس کی مندی سے 6086 کے لیول پر ہوا یے۔ سوئٹزرلینڈ کا SMI 41 پوائنٹس کی کمی سے 10703 پر پہنچ گیا ہے۔ جرمنی کا Dax30 شدید مندی کے ساتھ 194 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 12762 پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ Dax30 میں گراوٹ کی بڑی وجہ توانائی کے بحران کا انتہائی سنگین شکل اختیار کر جانا ہے۔ کل روس کی طرف سے نارڈ اسٹریم 1 کو محض 14 فیصد گیس کی ترسیل کے ساتھ کھولنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ ملک میں افراط زر ( Inflation ) دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا ہے۔ FTSEMIB بھی 149 پوائنٹس کی کمی سے 22216 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اور آخر میں اسپین کے IBEX35 کے بارے میں بتاتے چلیں جس کی ابتداء 47 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 8039 کی سطح سے ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button