جاپان کی CPI Report جاری کر دی گئی۔

جاپان کی نومبر 2022ء کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI) جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں سالانہ افراط زر (Inflation) 3.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں 3.7 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ اکتوبر 2022ء کے CPI سے کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں پرائس انڈیکس 3.7 فیصد رہا تھا۔ اس طرح CPI توقعات سے زیادہ رہا ہے۔

دوسری طرف حقیقی افراط زر (Core Inflation) 3.7 فیصد رہا تھا۔ جبکہ اس سے قبل جاری ہونیوالے تخمینے میں اتنی ہی Core CPI کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ حقیقی افراط زر توقعات کے مطابق رہی ہے لیکن Core Inflation رپورٹ توقعات کے خلاف مایوس کن رہی ہے اور اسکے منفی اثرات مرتب ہوتے ہوئے دیکھے گا رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button