جاپانی اسٹاکس میں تیزی، دیگر ایشیائی مارکیٹس میں منفی رجحان۔

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Stocks) میں منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے ہے جس کی بنیادی وجوہات میں دسمبر میں چینی شرح نمو (Growth rate) میں کمی کا تخمینہ ہے۔ جبکہ چینی پراپرٹی سیکٹر میں زیادہ گراوٹ دکھائی دے رہی ہے۔بالخصوص Logan Group اور Country Garden کے اسٹاکس میں 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد چینی شرح نمو پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ چینی شرح نمو میں کمی سے امریکی مارکیٹس سمیت عالمی اسٹاکس (Global Markets) میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ آج Hang Seng میں 196 پوائنٹس کی شدید مندی نظر آ رہی ہے، جس کے ساتھ انڈیکس 19157 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Shanghai Composite میں 17 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3088 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح چین کی سب سے بڑی مارکیٹ SHENZHEN میں 132 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 11 ہزار کی انتہائی اہم نفسیاتی سپورٹ کی (Psychological Support) کو توڑ کر 10991 کی سطح پر آ گیا ہے۔

آج کوریائی اسٹاک ایکسچینج (KOSPI) میں ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیکس 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2349 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Straight Times Index آج 6 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3249 پر سست روی کا شکار ہے۔ ایشیائی اسٹاکس بینچ مارک CNBC100 میں 60 پوائنٹس کی مندی واقع ہوئی ہے۔ انڈیکس 7819 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کوالالمپور اسٹاک ایکسچینج (KLCI) 2 پوائنٹس کم ہو کر 1475 کی سطح پر ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ اگر تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) پر نظر ڈالیں تو اگرچہ یہاں پر بھی عالمی اسٹاکس میں منفی رجحان کی لہر اثر انداز ہوئی ہے۔ لیکن یہاں سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں کمی کے باوجود ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 46 پوائنٹس نیچے 14384 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج ایشیائی مارکیٹس میں معمولی تیزی ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج (Nikkei) میں ہے۔ Nikkei225 انڈیکس 77 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27315 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 27257 سے ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 27339 اور کم ترین لیول 27222 رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button