جاپانی ین، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں تیزی
آج ایشیائی فاریکس سیشن (Asia FX Sessions) کے دوران جاپانی ین مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) آج دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے اور 0.008 فیصد کمی کے ساتھ 130.90 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) مثبت انداز میں پیشقدمی کرتے ہوئے 0.070 فیصد اضافے کے ساتھ 138.3300 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) آج 0.230 فیصد مستحکم ہو کر 88.3400 پر پیشقدمی کر رہا ہے۔
امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) گذشتہ رات (ایشیائی وقت کے مطابق) امریکی سیشنز سے ہی مثبت مومینٹم اختیار کئے ہوئے تھا۔ جبکہ موجودہ سیشن کے دوران بھی 0.240 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6750 پر اپنی قدر مستحکم کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اپنے کینیڈین ہم منصب کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/CAD) 0.180 فیصد اوپر 0.9210 کی سطح پر جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/NZD) آج 0.150 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1.0770 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں کیوی ڈالر (NZD/USD) جو کہ امریکی فوریکس سیشنز کے آغاز تک خاصے دباؤ میں تھا۔ لیکن اسی سیشن کے وسط میں امریکی ڈالر کے بیک فٹ میں جانے سے دوبارہ اپنی قدر کو بحال کرتا ہوا دکھائی دیا۔ آج کے ایشیائی سیشن کے دوران بھی اس نے مثبت آغاز کیا ہے اور 0.220 فیصد مستحکم ہو کر 0.6260 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔