امریکی اسٹاکس میں مندی ، Jackson Hole Symposium سے چیئرمین فیڈ کے خطاب پر نظریں

سرمایہ کاروں کی اکثریت Rate Hike Program جاری رہنے کے خدشے کی شکار

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ مارکیٹس Jackson Hole Symposium سے چیئرمین فیڈرل ریزرو چیروم پاول کے خطاب پر فوکس کئے ہوئے ہے۔

یہ Jackson Hole Symposium کیا ہے اور اس سے چیئرمین فیڈ کا خطاب امریکی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہا ہے ؟

جیکسن ہول سمپوزیئم تین روز بین الاقوامی سیمینار ہے۔ جس کا میزبان امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو ہے۔ اس مرتبہ یہ ایونٹ امریکی ریاست کینساس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے اہم سربراہان سینٹرل بینکس اور معاشی ماہرین اس میں عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یوکرائن جنگ کے بعد پہلی بار ہونیوالے اس سیمینار کی اہمیت اس لحاظ سے بھی بڑھ گئی ہے کہ گذشتہ 18 ماہ کے دوران فیڈرل ریزرو ، یورپی سینٹرل بینک اور دیگر مرکزی بینکوں نے افراط زر (Inflation) اور Recession کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rates میں مسلسل اضافہ کیا۔ ان چیلنجز پر تو کسی حد تک قابو پا لیا گیا ۔ لیکن Growth Rate یعنی شرح نمو انتہائی نچلی سطح پر آ گیا۔

مزید برآں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ تمام طاقتور ممالک میں سالانہ شرح سود 5 فیصد کے قریب آ گئی ہے۔ جو کہ بینکاری نظام کیلئے لیکوئیڈٹی اور محدود مارجن لیولز جیسے مسائل پیدا کر رہی ہے۔

اس اجلاس میں سب کی نظریں چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول کے خطاب پر ہیں۔ کیونکہ ابھی تک Rate Hike Program کا مستقبل واضح ہے۔ مارکیٹ پلیئرز کو یقین ہے کہ ان کی تقریر سے اس بارے میں اہم اشارے مل سکتے ہیں۔ کیونکہ اس کا عنوان ہی معیشت ، رسد اور مانیٹری پالیسی ہے۔

ان کے علاوہ سیمینار سے یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور دیگر اہم شخصیات بھی خطاب کریں گی۔ Jackson Hole Symposium کے آغاز سے ہی بین الاقوامی مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم انتہائی کم ہے اور زیادہ تر سرمایہ کار واضح سمت کا انتظار کر رہے ہیں۔

مارکیٹس کی کارکردگی

Dow Jones Industrial Average میں کاروباری سرگرمیاں 373 پوائنٹس کی کمی سے 34099 پر اختتام پذیر ہوئیں۔ انڈیکس کی کم ترین سطح 34093 رہی۔ جبکہ مارکیٹ کے اختتامی سیشن میں شدید سیلنگ ریکارڈ کی گئی۔ اسکا شیئر والیوم 34 کروڑ 89 لاکھ رہا۔

امریکی اسٹاکس میں مندی ، Jackson Hole Symposium سے چیئرمین فیڈ کے خطاب پر نظریں

Nasdaq میں بھی مندی کا رجحان رہا ۔ Composite Index اختتام پر 257 پوائنٹس گنوا بیٹھا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 13462 سے 13834 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 89 کروڑ شیئرز کا تبادلہ ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں مندی ، Jackson Hole Symposium سے چیئرمین فیڈ کے خطاب پر نظریں

دیگر امریکی مارکیٹس میں بھی معاشی سرگرمیاں منفی رجحان پر اختتام پذیر ہوئیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button