جاپانی ین مستحکم، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز میں گراوٹ

آج پیسیفک ایشیاء فاریکس مارکیٹس (Pacific Asia FX Sessions) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جاپانی ین آج مستحکم نظر آ رہا ہے جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز جاپانی مرکزی بینک (BOJ) کی طرف سے ین کو سپورٹ دینے کے لئے کی جانیوالی اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) تھی۔ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) آج 0.498 فیصد کمی کے ساتھ 131.0700 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) اسوقت 0.320 فیصد نیچے 140.1300 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) 0.783 فیصد گراوٹ کے ساتھ 89.9700 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج آسٹریلیئن ڈالر خاصا دباؤ میں نظر آ رہا ہے۔ Aussies کو نئے سال کے آغاز پر عالمی سرمایہ کاروں کی طرف سے متوقع سپورٹ نہیں ملی ہے بلکہ زیادہ تر سرمایہ کار چین کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور سفری پابندیوں کے خاتمے کو کورونا کی نئی لہر کے رسک فیکٹر کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ جس کے بعد آسٹریلیئن اسٹاکس کی طرح فاریکس کے سرمایہ کار بھی سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) 0.205 فیصد نیچے 0.6820 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/NZD) 0.254 فیصد کمی کے ساتھ 1.0850 پر منفی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ ادھر کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں Aussies آج 0.011 فیصد مندی کے ساتھ 0.9200 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) کا جو کہ 0.254 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 0.6280 پر مندی کا شکار نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button