USDJPY میں 147 سے اوپر بحالی، Japanese Consumer Confidence دسمبر میں 38 فیصد پر آ گیا.

Downbeat Financial Data declined demand for Japanese Yen in Asian Sessions

USDJPY میں 147 سے اوپر بحالی دیکھی جا رہی ہے . آج ریلیز  کئے جانے والے ڈیٹا کے مطابق Japanese Consumer Confidence دسمبر میں 38 فیصد پر آ گیا ہے . یوں توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر Japanese Yen کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .

Japanese Consumer Confidence Report کا جائزہ

Japanese Cabinet Office کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں Consumer Confidence کی سطح 38.2 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 40.1 فیصد کی توقع تھی۔ عوام کا معیار زندگی 3 فیصد کمی کے ساتھ 35.9 فیصد پر آ گیا ہے۔ جبکہ Personal Spending میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور اسکا لیول 340 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق Japanese Consumers کی قوت خرید 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 30 فیصد پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس طرح جاپانی حکومت کے دعووں کے باوجود معیشت اور روزمرہ زندگی پر Inflation کے منفی اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ Bank of Japan  نے گذشتہ 18 ماہ کے دوران اسی وجہ سے شرح سود میں اضافہ نہیں کیا تھا اورSoft Monetary Policy اختیار کئے رکھی تھی کہ Growth Rate پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ حالانکہ اس تمام عرصے کے دوران Yen کی قدر میں 10 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

USDJPY کا ردعمل۔

ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد Japanese Yen کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ۔ جس کے بعد اس کے مقابلے میں USD بحالی کے ساتھ  147 سے اوپر آ گیا ہے ۔ آج اسکی قدر میں مجموعی طور پر 0.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

USDJPY میں 147 سے اوپر بحالی، Japanese Consumer Confidence دسمبر میں 38 فیصد پر آ گیا.
USDJPY

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button