جاپانی ین مستحکم، آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں کمی

آج ایشیاء پیسیفک فوریکس سیشنز (Asia Pacific Forex Sessions) کے دوران جاپانی ین کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ آج جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کا اعلان ہے۔ بینک نے شرح سود (Interest rate) کو 10 سالہ سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم انتہائی غیر متوقع پیشرفت بینک کی طرف سے ین کو مزید مستحکم رکھنے کے لئے اچانک اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کا آغاز ہے بعد جس کے بعد جاپانی ین مسلسل تیزی کا مومینٹم اپنائے ہوئے ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق آج ہاری ہیکو کروڈا نے مانیٹری پالیسی میں کسی تبدیلی کی بجائے اوپن مارکیٹ مداخلت کے فیصلے سے فاریکس مارکیٹ کو ایک نیا Shock دیا ہے۔ گذشتہ رات (ایشیائی وقت کے مطابق) امریکی سیشنز (U.S Sessions) سے ہی جاپانی ین جارحانہ انداز اپنائے ہوئے تھا تاہم ہاری ہیکو کروڈا کی پریس کانفرنس کے بعد جاپانی کرنسی راکٹ کی سی تیزی کے ساتھ پیشقدمی کرتی ہوئی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) رواں سیشن کے دوران 2.323 فیصد کمی کے ساتھ 133.74 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ایشیائی کرنسی کے خلاف یورو (EUR/JPY) بھی 2.384 فیصد گراوٹ کے ساتھ 141.7200 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

جاپانی ین کے ساتھ مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) اسوقت 2.705 فیصد کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 90.00 کی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 89.1700 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اپنے کینیڈین ہم منصب کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/CAD) 0.241 فیصد کمی کے ساتھ 0.9120 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) 0.448 فیصد کی مندی کے ساتھ 0.6670 کی سطح پر منفی سمت میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ آسٹریلوی کرنسی آج نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف (AUD/NZD) 0.150 فیصد مستحکم ہو کر 1.0530 پر مثنت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.613 فیصد کمی کے ساتھ 0.6330 پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button