جاپانی ین مستحکم، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر میں گراوٹ۔

آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific Forex Sessions) کے دوران گذشت روز سے بBank Of Japan کی طرف سے کسی شیڈول کے بغیر اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے بعد سے مسلسل جارحانہ انداز میں پیشقدمی کرتا ہوا جاپانی ین ایشیائی سیشن میں بھی مستحکم دکھائی دے رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.370 فیصد کمی کے ساتھ 132.1900 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ایشیائی کرنسی کے خلاف یورو (EUR/JPY) موجودہ سیشن کے دوران 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 140.1800 کی سطح پر مسلسل پیشقدمی کر رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) مستحکم نظر آ رہا ہے اور 0.110 فیصد تیزی کے ساتھ 88.0600 پر آگے بڑھ رہا ہے۔

امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) جو کہ گذشتہ 24 گھنٹوں سے مثبت انداز میں ٹریڈ کر رہا تھا۔ ایشیائی سیشن کے دوران امریکی ڈالر کی طرف سے بحالی کی کوشش کے بعد 0.135 فیصد کمی کے بعد 0.6670 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اپنے کینیڈین ہم منصب کے خلاف Aussies ڈالر 0.154 فیصد کمی کے ساتھ 0.9070 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/NZD) 0.590 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1.0580 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کے خلاف نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) بھی 0.678 فیصد نیچے 0.6300 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button