جیسندا آرڈرن کا استعفی۔ NZX میں گراوٹ، ASX میں ملا جلا رجحان

آج آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا کی دسمبر 2022ء کی Employment Report میں بیروزگاری کی شرح توقعات سے زیادہ رہی ہے۔ جس کے بعد ایک بار پھر افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے خطرے کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں گراوٹ کے اثرات بھی ASX کی کارکردگی پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ آج ASX200 ملے جلے انداز میں 42 پوائنٹس کے اضافے سے 7435 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7380 سے 7439 کے درمیان ہے۔ جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں 35 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ وزیراعظم جیسندا آرڈرن کی طرف سے بطور وزیراعظم 7 فروری سے مستعفی ہونے کے اعلان کے منفی اثرات کیوی شیئر مارکیٹ پر مرتب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی اجلاس میں انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا عہدہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کے لئے وہ اپنے اندر مزید انرجی محسوس نہیں کر رہیں اس لئے وہ مستعفی ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ جیسندا آرڈرن پسندیدہ اور کامیاب ترین عالمی راہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ وہ 2017ء سے ملک کی وزیر اعظم ہیں، جن کی قیادت میں ملک نے نہ صرف عالمی معاشی بحران (Global Economic Crisis) کا کامیابی سے سامنا کیا بلکہ موثر حکمت عملی سے کورونا کی عالمی وباء سمیت کئی چیلنجز کا سامنا کیا۔ انکے اس اعلان کے بعد NZX50 انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11862 کی سطح پر آ گیا ہے۔ زیادہ تر سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں اور مارکیٹ میں شیئر والیوم بھی بہت کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انڈیکس کہ آج کی ٹریڈنگ رینج 11858 سے 11924 کے درمیان ہے۔ جبکہ کیوی شیئر مارکیٹ میں ابھی تک 1 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button