Jazz اور Engro کی Infrastructure Deal، پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں نیا باب
Pakistan’s largest private infrastructure partnership finalized between Jazz and Engro

پاکستان میں Digital Economy کے خواب کو حقیقت میں بدلنے والا ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے جب Jazz نے اپنی Telecommunications Infrastructure کو Engro Connect کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا. جو کہ Engro Corp کا مکمل ماتحت ادارہ ہے۔ اس معاہدے کو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی Private-Sector Infrastructure Deal قرار دیا جا رہا ہے۔
معاہدے کے اثرات: Infrastructure Assets کی منتقلی
Jazz کے ماتحت ادارے Deodar (Private) Limited کی تمام Infrastructure Assets اب Engro Connect کی ملکیت تصور کی جائے گی۔ اس معاہدے کے تحت، Jazz ان اثاثہ جات کو طویل المدتی بنیادوں پر Lease پر لیتا رہے گا تاکہ پورے ملک میں Mobile Voice اور Data Services کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ اس شراکت داری سے نہ صرف Operational Efficiency بڑھے گی. بلکہ ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں بھی تیزی آئے گی۔
ServiceCo Model کی طرف منتقلی
Jazz کے CEO عامر ابراہیم نے کہا کہ یہ معاہدہ ہمیں Asset-Light ماڈل اپنانے کی راہ ہموار کرے گا. جس سے ہم اپنی توجہ Tech-Driven Solutions پر مرکوز رکھ سکتے ہیں. کمپنی اب ایک مکمل ServiceCo کے طور پر ترقی کرے گی. جس کا دائرہ کار Fintech, Cloud Computing, Digital Health اور Entertainment جیسی سروسز پر تک وسعت اختیار کر سکتا ہے۔
حکومتی و عدالتی منظوری: ڈیجیٹل ہم آہنگی کی بنیاد
یہ معاہدہ سب سے پہلے 5 دسمبر 2024 کو اعلان کیا گیا تھا. اور اب اس کو پاکستان Telecommunication Authority (PTA)، Competition Commission of Pakistan (CCP) اور Islamabad High Court سمیت تمام متعلقہ اداروں سے منظوری حاصل ہو گئی ہے. اس پیش رفت سے Jazz اور Engro Corp کے درمیان Strategic Synergy کی نئی مثال قائم ہوئی ہے. جو کہ Digital Pakistan کی ترقی کے طویل مدتی خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دے گی۔
نجی شعبے میں انقلاب: Digital Infrastructure کی نئی پہچان
یہ معاہدہ نہ صرف دو بڑی کمپنیوں کی Business Strategy کی علامت ہے. بلکہ پاکستان کے Digital Enablement کے سفر میں ایک نئے باب کا آغاز بھی ہے۔ Jazz اور Engro Corp دونوں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے. کہ وہ انفراسٹرکچر کی بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ملکی سطح پر ڈیجیٹل شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
حالیہ عرصے کے دوران جنوبی ایشیائی ملک میں Digital Infrastructure بہتر بنانے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔