بجلی بحران کے باعث Kuwait میں Cryptocurrency Mining پر کریک ڈاؤن

Gulf country Blames Crypto Mining for Blackouts, Targets Illegal Operations to Ease Electricity Load

Kuwait نے حالیہ دنوں میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے Cryptocurrency Mining کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے۔ ملک کی وزارت داخلہ کے مطابق، یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ Crypto Mining کو ملک میں بجلی کی شدید قلت اور مسلسل Blackouts کا بڑا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر قانونی Cryptocurrency Mining: قومی سلامتی کے لیے خطرہ

حکام کے مطابق، Crypto Mining نہ صرف Illegal Power Usage کا ذریعہ ہے بلکہ یہ رہائشی، تجارتی اور سروس سیکٹرز میں بجلی کی بندش کا بھی باعث بن رہی ہے۔ Public Safety کے لیے خطرہ بن چکی اس سرگرمی کو اب قانونی دائرے میں لانے کے بجائے مکمل طور پر بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بجلی کی قیمت کم، استحصال زیادہ: کویت کا کمزور نظام

Kuwait میں بجلی کی قیمت دیگر ممالک کے مقابلے میں نہایت کم ہے. جو کہ Crypto Miners کے لیے جنت کی مانند ہے۔ حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں احتیاط برتیں، خاص طور پر شدید گرمیوں کے موسم سے پہلے جب Electric Grid پر دباؤ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

OPEC رکن کویت کا انفراسٹرکچر دباؤ میں

Kuwait ایک OPEC رکن ملک ہے. لیکن حالیہ برسوں میں بڑھتی ہوئی آبادی، شہری ترقی اور پاور پلانٹس میں تاخیر سے ہونے والی مرمت نے بجلی کے نظام کو کمزور کر دیا ہے۔ ان تمام عوامل کے ساتھ Crypto Mining نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

Cryptocurrency Mining کی عالمی تناظر میں پوزیشن

University Of Cambridge کے مطابق، 2022 میں کویت کا حصہ دنیا بھر میں Bitcoin Mining میں صرف 0.05% تھا. لیکن ملک کی چھوٹی بجلی کی کھپت کے نظام پر اس کا اثر بہت زیادہ ہے۔ Digiconomist کے بانی Alex De Vries-Gao کے مطابق، ایک معمولی سی مائننگ سرگرمی بھی Kuwait جیسے چھوٹے ملک کے لیے بڑی تباہی لا سکتی ہے۔

Al-Wafrah میں 55% کمی: کریک ڈاؤن کا اثر

Kuwait کی جنوبی ترین علاقہ Al-Wafrah کو اس آپریشن میں خاص طور پر نشانہ بنایا گیا. جہاں تقریباً 100 گھر Crypto Mining میں ملوث تھے۔ کچھ گھروں میں بجلی کا استعمال معمول سے 20 گنا زیادہ تھا۔ وزارت بجلی کے مطابق، اس آپریشن کے بعد وہاں بجلی کی کھپت میں 55% کمی آئی ہے۔

ضابطوں کی کمی اور سبسڈی کا فائدہ

خیال رہے کہ Kuwait میں نہ تو Crypto Trading کی اجازت ہے اور نہ ہی Crypto Mining کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ سابق ریگولیٹری رکن Saud Al-Zaid کے مطابق، سرمایہ کاروں نے حکومتی سبسڈی، نگرانی کی کمی اور قانون نہ ہونے کا فائدہ اٹھایا. اور Crypto Mining سے ذاتی فائدہ حاصل کیا۔

خطے کا تضاد: کویت سخت، پڑوسی نرم

جہاں Kuwait اب  Cryptocurrencies کے خلاف سخت اقدامات کر رہا ہے. وہیں اس کے ہمسایہ ممالک جیسے Dubai اس انڈسٹری کو گلے لگا رہے ہیں۔ دبئی میں اسی ہفتے ایک بڑی Crypto Conference ہو رہی ہے. جس میں Eric Trump بھی شریک ہیں، جو کہ اس خطے میں پالیسی تضاد کو نمایاں کرتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button