لوٹ کیمیکل پاکستان لیمیٹڈ (LOTCHEM) 28.00 کی سطح پر مستحکم

بنیادی جائزہ

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں شدید مندی کے ایک اور سیشن کا اختتام ہوا۔ مارکیٹ کے سبھی بڑے نام بدترین گراوٹ کے شکار ہوئے۔ تاہم کیمیکل سیکٹر کی کمپنی لوٹ کیمیکل (LOTCHEM) کے اسٹاکس آج کی Bearish مارکیٹ میں بھی مستحکم رہی۔ لوٹ کیمیکل کو PSX کے نمایاں اسٹاکس میں شمار کیا جاتا ہے۔ کمپنی کا قیام کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت 1998ء کو بطور پبلک لیمیٹڈ کمپنی کے عمل میں آیا۔ یہ کیمیکل کے شعبے کی صنعتی کمپنی ہے جسکا بنیادی سرمایہ اسکے قیام کے وقت 42 کروڑ روپے سے زائد رکھا گیا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 1 ارب 51 کروڑ 42 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کے لئے 37 کروڑ 85 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 13.75 سے لے کر 35.24 کے درمیان رہی ہے۔ آج مارکیٹ کے اختتام تک اس میں 75 لاکھ 87 ہزار شیئرز کا لیں دین ہوا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج LOTCHEM میں ٹریڈنگ کا آغاز 29.19 سے ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 27.10 اور بلند ترین 29.19 رہی۔ جبکہ اسکی اختتامی قدر گذشتہ روز کی نسبت 0.48 روپے کے اضافے کے ساتھ 28.03 رہی ہے۔ آج اس کا شیئر والیوم 76 لاکھ 56 ہزار شیئرز رہا۔ اور یہ اپنی 7 روزہ Moving Average سے اوپر ہے جبکہ 21DMA کے بالکل قریب موجود ہے جو کہ 29.50 ہے۔ اسکی 200DMA بھی موجودہ سطح سے نیچے 27.75 پر ہے۔ یہاں سے اس کے سپورٹ لیولز 27.85, 27.15 اور 26.85 ہیں جبکہ 28.00 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 28.30, 28.85 اور 29.30 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish اور 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے محور (Pivots) 28.10 اور 28.35 ہیں جبکہ خریداری کا بہترین لیول 27.85 ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جبکہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 61 پر ہے جو کہ Buying opportunity کو ظاہر کر رہا ہے۔اسکی ٹرینگ رینج کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 29.62 اور لوئر لاک 25.48 کی سطح ہے۔ اسکی فروخت کا بہترین لیول 29.00 سے اوپر جنکہ Holding کے ساتھ فروخت کا بہترین لیول 35 سے 40 کے درمیان کے لیولز ہیں۔ تاہم کمپنی کا گذشتہ کوارٹر کا EPS بہترین رہا ہے جس سے اس کا طویل المدتی ہدف 50.00 سے اوپر کی سطح کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button