Mari Energies کی Waziristan میں Gas دریافت، Pakistan کے Energy Sector میں ہلچل.
Major gas reserves uncovered, boosting Pakistan's prospects and industry dynamics

یہ پاکستان کی Oil And Gas صنعت کے لیے ایک بڑی خبر ہے، کیونکہ Mari Energies نے خیبرپختونخوا کے Waziristan Block میں مزید Gas کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ یہ دریافت Spinwam-1 کے مقام پر ہوئی ہے. جہاں کمپنی نے ایک نئی Formation، Kawagarh Formation، سے کامیابی کے ساتھ Gas اور Condensate کے ذخائر حاصل کیے ہیں۔
Spinwam-1 سے بڑی دریافت
کمپنی کی جانب سے PSX میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، Spinwam-1 کنویں نے 20.485 MMSCFD Gas اور تقریباً 117 bbl/day Condensate پیدا کیا ہے، جبکہ Well Head Flowing Pressure (WHFP) 3,431 psig ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ نتائج 32/64″ choke پر حاصل کیے گئے. جو کہ اس کنویں کی بھرپور صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
Click Here to View MARI Energies announcement in PSX today.
اضافی فارمیشنز کی جانچ جاری
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے مزید Formations کی جانچ شروع کر دی ہے. تاکہ Waziristan Block میں Gas Reserves کی مکمل صلاحیت کو جانچا جا سکے۔ اس سے قبل Samanasuk Formation میں بھی مثبت نتائج سامنے آئے تھے. جہاں 12.96 MMSCFD Gas اور تقریباً 20 bbl/day Condensate کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس کنویں میں Wellhead Flowing Pressure 2,127 psig ریکارڈ کیا گیا تھا. جو کہ فروری 25، 2025 کو حاصل ہونے والے نتائج میں شامل تھا۔
Mari Energies اور اس کے شراکت دار
Mari Energies Waziristan Block کی Operator کمپنی ہے، جو 55% Working Interest رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ، Oil And Gas Development Company Limited (OGDCL) اور Orient Petroleum Inc. بھی اس منصوبے میں شامل ہیں. جو بالترتیب 35% اور 10% Working Interest کے حامل ہیں۔
یہ دریافت پاکستان کے Energy Sector میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے. کیونکہ Gas Reserves کی دریافت سے مقامی Energy Supply میں بہتری آئے گی. اور ملک کی Economic Stability کو تقویت ملے گی۔ مزید Testing اور تجزیے کے بعد، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ دریافت پاکستان کے Oil And Gas Industry پر کس حد تک اثر ڈالتی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل.
کمپنی کی طرف سے Pakistan Stock Exchange میں یہ خبر شیئر کئے جانے کے بعد Mari Energies کی شیئر والے میں زبردست تیزی دیکھی گئی. MARI نے دن کی انبتداً 619 روپے فی شیئر سے کی . جس کے بعد سرمایہ کاروں کی طرف سے خرید داری کا رجحان پیدا ہونا شروع ہوا اور یہ 47 روپے اضافے سے اپنی بلند ترین سطح 666 روپے پر آ گیا. لیکن اس لیول پر کچھ Selling Trend بھی ریکارڈ کیا گیا. اسوقت یہ 649 روپے فی شیئر پر ٹریڈ ہو رہا ہے. جبکہ اسکے 83 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے.

Source: MARI – Stock quote for Mari Energies Limited – Pakistan Stock Exchange (PSX)
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔