پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی Depreciation of the dollar جبکہ صرافہ بازار میں سونا 350 روپے فی تولہ مہنگا۔ لاہور ( فائنانشل ڈیسک) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعے کو ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ہلکی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 35 پیسے کمی کے بعد 185.55 ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 187.10 روپے میں فروخت ہوا۔ اسی طرح سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50 پیسے کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 186 روپے اور قیمت فروخت 187 روپے ہو گئی۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالرز کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1936 ڈالرز پر آ گئی جس کے نتیجے میں پاکستان صرافہ بازار میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button