Canadian Employment Report ریلیز ، کینیڈین ڈالر میں اتار چڑھاؤ

Canadian Employment Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد کینیڈین ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ واضح رہے کہ آج U.S Non Farm Payroll Report بھی جاری کی گئی ہے دونوں رپورٹس کے مثبت اعداد و شمار سے USDCAD میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ جبکہ دیگر کرنسیز کے خلاف کینیڈین ڈالر میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

Canadian Employment Report کی تفصیلات

کینیڈین ایمپلائمنٹ رپورٹ کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران ملک میں ملازمتوں کی تعداد میں 41400 کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 20 ہزار کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ کینیڈین محکمہ شماریات کی ریڈنگ کے مطابق گذشتہ ماہ بیروزگاری کی سطح 5 فیصد رہی جبکہ 5.1 فیصد متوقع تھی۔ Full Time Employment میں 6 ہزار 2 سو کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے لیکن پارٹ ٹائم ملازمتوں کی تعداد میں 47600 کا اضافہ ہوا۔

 

دوسری طرف پرائیویٹ سیکٹر میں 2 لاکھ 99 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں جو کہ گذشتہ ایک سال کے دوران سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ کینیڈا کا Participation Rate مستحکم ہو کر 65.6 فیصد رہا ہے۔ جبکہ فی گھنٹہ اجرت 5.2 فیصد سالانہ شرح سے بڑھی ہے۔

کینیڈین لیبر مارکیٹ مسلسل تیسرے ماہ مستحکم

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی بحران (Global Financial Crisis) کے دوران دیگر ممالک کی طرح کینیڈین لیبر مارکیٹ بھی زبردست دباؤ کی شکار رہی تاہم گذشتہ تین ماہ سے جاری ہونیوالے اعداد و شمار کا جائزہ لیں تو امریکہ کی طرح اس کے ہمسایہ ملک کی معیشت اور جاب مارکیٹ دونوں ہی افراط زر (Inflation) کے نتیجے میں بننے والے پریشر سے باہر آ رہی ہیں

رپورٹ کا سب سے حوصلہ افزاء پہلو 25 سے 54 سال کی خواتین کی ملازمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہے۔ سب سے زیادہ کانٹریکٹس کی تعداد Whole Sale and Retail Trade میں رہی۔ جبکہ ایجوکیشنل سروسز کی ریڈنگ دوسرے نمبر پر رہی۔ جبکہ بزنس سروسز میں سب سے زیادہ ملازمین کی کمی واقع ہوئی۔ پرائویٹ کارپوریٹ سیکٹر میں 2 لاکھ 99 ہزار ملازمین بلاشبہ بڑا سنگ میل عبور کرنے کے مترادف ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر میں استحکام دیکھا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) 1.3490 کی سطح پر آ گیا ہے۔ چونکہ امریکہ اور کینیڈا دونوں کی مثبت رپورٹس ایک ہی وقت میں جاری ہوئی ہیں۔ اس لئے دونوں کی کرنسیز میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ تاہم دیگر تمام کرنسیز کے خلاف کینیڈین ڈالر کہ قدر میں تیزی کا رجحان نظرآ رہا ہے۔ کینیڈین ڈالر کی قیمتوں میں ریکوری WTI کروڈ آئل کی  قدر میں بحالی کی وجہ سے بھی ہو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button