PSX میں تیزی کا رجحان برقرار، IMF کے ساتھ اعلی سطحی رابطے

PSX میں تیزی کا رجحان مسلسل دوسرے روز بھی برقرار ہے۔ جس کی بنیادی وجہ IMF کے ساتھ اعلی سطحی رابطے ہیں۔ واضح رہے کہ 30 جون کو پاکستان کا مالی سال اور عالمی فنڈ کا موجودہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

IMF کے ساتھ نیا پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ اور PSX پر اثرات

پاکستانی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کے لئے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 2019ء سے شروع ہونیوالا پروگرام جو کہ گذشتہ 8 ماہ سے معطل ہے 30 جون کو مالی سال (Financial Year) کے ساتھ اہنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ PDM کی اتحادی حکومت نے اسے نامکمل ہی ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نویں جائزے پر ڈیڈلاک اتنا طویل ہو گیا کہ اس کی بحالی کا کوئی خاص فائدہ پاکستانی معیشت کو نہیں ہو گا۔ کیونکہ اس کی مدت میں توسیع نہیں ہو سکتی اسی لئے بجٹ تجاویز شیئر کرنے کے ساتھ ہی عالمی فنڈ کے ساتھ رابطوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے IMF کی سربراہ کرسٹیلینا جارجیوا سے فون پر بات چیت میں نئے پروگرام کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

امریکی سفارتکاروں کے بیک ڈور مذاکرات

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سنگین معاشی بحران کے شکار جنوبی ایشیائی ملک کے ساتھ عالمی فنڈ کا پروگرام بحال کروانے کیلئے امریکی سفارتکار گذشتہ کئی روز سے متحرک ہیں اور انہوں نے عالمی ادارے کے نمائندہ برائے پاکستان نیتھن پورٹر کے ساتھ متعدد ملاقاتیں بھی کی ہیں جبکہ سعودی عرب، چین اور ترکی کی طرف سے بھی پاکستان اور IMF کے درمیان ڈیڈلاک دور کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جن کے نتائج آئندہ چند روز میں واضح ہو جائیں گے۔ ان خبروں سے پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ KSE100 انڈیکس 261 پوائنٹس کے اضافے سے 41929 پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 42 ہزار کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) سے اوپر 42026 رہا۔

PSX میں تیزی کا رجحان برقرار، IMF کے ساتھ اعلی سطحی رابطے

دوسری طرف KSE30 میں بھی 80 پوائنٹس کی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس سے بینچ مارک انڈیکس 14879 ہر پہنچ گیا ہے۔

PSX میں تیزی کا رجحان برقرار، IMF کے ساتھ اعلی سطحی رابطے

پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں 19 کروڑ 71 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جن کی مجموعی مالیت 5 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ شیئر بازار میں 330 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 198 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 113 میں مندی جبکہ 19 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button