ریونیو میں کمی: Microsoft کا 10 ہزار ملازمین نکالنے کا فیصلہ

حالیہ عرصے میں عالمی معاشی بحران (Global Economic Crisis) کے بعد فیڈرل ریزرو سمیت دنیا کے بڑے سینٹرل بینکوں کی طرف سے شرح سود (Interest Rate) میں اضافے اور مارکیٹس کی پیچیدہ صورتحال میں سیلز اور ریونیو میں کمی سے Alphabet, Amazon اور Salesforce جیسی بڑی آرگنائزیشنز کی طرف سے اپنے ملازمین کی تعداد میں کمی کے اعلان کے بعد اس فہرست میں Microsoft کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ 2022ء کے آخری کوارٹر کے دوران مسلسل مالی نقصان اور NASDAQ میں اپنے شیئرز کی قدر میں ایک تہائی (33 فیصد) کی کمی ہونے کے بعد بل گیٹس کے ادارے نے 10 ہزار ملازمین کو انکے عہدوں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ امریکی حکومت کی طرف سے کورونا کی وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز میں کمی کے لئے اسکولوں اور دفاتر کی گھر سے کام (Work From Home) کی حوصلہ افزائی کہ جا رہی ہے جس سے کمپنی کی سیلز میں اضافہ متوقع ہے۔

تاہم مائیکروسوفٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ستیا ناڈیلا نے اپنے بیان میں م
مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جولائی 2022ء سے ہی ملازمین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے تھے کیونکہ ریونیو میں مسلسل کمی اور شیئر مارکیٹ کی گراوٹ کے باعث ملازمین کی تعداد میں کمی کئے بغیر معاشی گراوٹ کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائکرو سوفٹ کارپوریشن اس صورتحال سے جلد ہی باہر آ جائے گی اور تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ کوارٹر کے دوران بھی مائکرو سوفٹ اپنے ملازمین کی تعداد میں 5 فیصد کمی کر چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button