آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان۔

آج آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں کرسمس کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی ہے۔ اس کے علاوہ تائیوان اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور چین کی طرف سے قرنطینہ کی شرط ختم کئے جانے کے اثرات بھی مارکیٹس پر مرتب ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسٹاکس کے سرمایہ کاروں چینی پابندیوں کے ہٹائے جانے کے بعد فاریکس مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں ۔

آج ASX200 انڈیکس 16 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7090 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔آج اسوقت تک محض 21 کروڑ 46 لاکھ آسٹریلیئن ڈالر کی مالیت کے شیئرز کی خرید و فروخت آسٹریلیئن بینچ مارک انڈیکس میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی ملا جلا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 13 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11508 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اس کی بلند ترین سطح 11521 اور کم ترین 11477 رہی ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم اور شیئر والیوم انتہائی کم ہیں۔ ابتدائی دو گھنٹوں کے دوران محض 57 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے جو کہ معمول سے 75 فیصد کم ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button