آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان
آج آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں چین کی طرف سے سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد آسٹریلیا میں کورونا کی نئی لہر کے خدشات کے باعث اسٹاکس میں آنیوالا Risk Factor ہے جس نے 2023ء کے آغاز سے ہی آسٹریلیئن مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اسکے علاوہ افراط زر (Inflation) میں اضافے کی پیشگوئیوں اور پہلے کوارٹر کے دوران آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia) کی طرف سے کساد بازاری (Recession) کے آغاز کی وارننگز بھی اس رسک فیکٹر میں اضافہ کر رہے ہیں۔
آج ASX200 انڈیکس صبح سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اسوقت یہ 49 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7113 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج بھی 7062 سے 7114 کے درمیان محدود ہے۔ جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں 39 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ یہاں بھی وجوہات وہی ہیں جو کہ ASX کو متاثر کر رہی ہیں۔ رسک فیکٹر کے بڑھ جانے کے باعث نیوزی لینڈ اسٹاکس نئے سال میں سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس کی وجہ سے مارکیٹ مسلسل محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ آج NZX50 انڈیکس 25 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11625 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 11594 سے 11682 کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ انڈیکس میں اب تک 1 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔