آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان
آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں آج بھی محتاط انداز سے ٹریڈ جاری ہے اور مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں نئے سال کے دوسرے ہفتے کے دوران بھی سرمایہ کاروں کی اکثریت چین کی طرف سے رسد کی بحالی کے سلسلے میں شکوک و شبہات کی شکار ہے۔ اگرچہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا مثبت انداز میں آغاز ہو گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ ابتدائی دور ہے۔ دونوں ممالک کو رسد کی بحالی کے میکانزم پر طویل مذاکراتی دور سے گزرنا ہے۔ فاریکس مارکیٹ کے برعکس اسٹاکس کے سرمایہ کار رسک فیکٹر کی وجہ سے سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔
آج ASX200 انڈیکس 25 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7126 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 7151 سے ہوا جو کہ اس کا گذشتہ روز کا اختتامیہ (Closing) تھا۔ اس کے بعد سے انڈیکس مسلسل ایک محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 7124 ہے۔ اس طرح انڈیکس محض 24 پوائنٹس کے درمیان انتہائی محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت تک Aussies مارکیٹ 36 کروڑ 87 لاکھ شیئرز کا حجم سمیٹ چکی ہے تاہم ان میں سے زیادہ تر چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks) ہیں۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) بھی کسی مثبت ٹریگر کے نہ ہونے سے ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔ NZX50 انڈیکس 18 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11665 پر محتاط انداز اپنائے ہوئے ہے۔ انڈیکس نے دن کا آغاز 11646 سے کیا۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 11620 سے 11674 کے درمیان 54 پوائنٹس کی محدود رینج میں ہو رہی ہے۔ کیویز مارکیٹ اسوقت تک 1 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کا لین دین کر چکی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔