آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان

آج آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ عالمی سطح پر اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ یورپی مرکزی بینک (ECB) اور Bank Of Japan کی طرف سے مانیٹری پالیسیز کے اعلان کے علاوہ آج برطانوی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اجراء کے پیش نظر اسٹاکس کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹس بھی محدود رینج میں ہی ٹریڈ کر رہی ہیں۔

آج ASX200 انڈیکس 3 پوائنٹس کے اضافے سے 7389 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس نے ٹریڈ کا آغاز 7386 کی سطح سے کیا۔ جس کے بعد اسکی کم ترین سطح 7377 اور بلند ترین 7410 رہی ہے۔ جبکہ اسوقت تک Aussies مارکیٹ 34 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کا والیوم حاصل کر چکی ہے۔ لیکن ان میں سے 85 فیصد کے قریب والیوم چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks) کا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی آسٹریلیئن مارکیٹ کی طرح محدود رینج میں ٹریڈ جاری ہے۔ اسکے علاوہ عالمی مارکیٹس (Global Markets) کے رجحان کے زیر اثر سرمایہ کاری کے رجحان اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ زیادہ تر ٹریڈرز سائیڈ لائن دکھائی دے رہے ہیں۔ NZX50 انڈیکس 30 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11911 کی طح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج اس کی ٹریڈنگ رینج 11862 سے 11919 کے درمیان ہے۔ جبکہ NZX کا آج شیئر والیوم محض 1 کروڑ 78 لاکھ شیئرز ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button