آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا جبکہ NZX میں مثبت اختتام

آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ مارکیٹ میں سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں کمی دیکھی گئی ہے جن کی بنیادی وجوہات میں عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں گراوٹ اور مختلف ممالک کی طرف سے شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے امکانات کی وجہ سے اسٹاکس میں رسک فیکٹر کی وجہ سے طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی لہر کے آنے والے دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

آج ASX200 انڈیکس 16 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7452 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ ٹریڈنگ کا آغاز 7435 کی سطح سے ہوا۔ جس کے بعد اسکی بلند ترین سطح 7457 اور کم ترین 7427 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 77 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں ASX کی نسبت اگرچہ شیئر والیوم کم رہا تاہم مارکیٹ میں مجموعی طور پر زیادہ مثبت رجحان رہا۔ NZX50 انڈیکس 91 پوائنٹس اوپر 11977 پر بند ہوا۔ اس کی ٹریڈنگ رینج 11885 سے 12027 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 2 کروڑ 85 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button