آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ اسٹاکس میں ملا جلا رجحان

گزشتہ روز یورپ اور امریکہ کے بعد آج عالمی اسٹاکس (Global Stocks) دن کے آغاز پر ہی منفی رجحان، سرمایہ کاروں کی عدم توجہی اور شیئر والیوم کی کمی کے شکار ہیں جس کی بنیادی وجہ چین کی شرح نمو (Growth rate) کا 5 سال کی کم ترین سطح پر آ جانا ہے۔ آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں بھی اسی رجحان کا تسلسل جاری ہے۔ ASX200 انڈیکس 48 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7084 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 7133 اور کم ترین لیول 7071 پر آ گیا ہے۔ جبکہ اسوقت تک محض 28 کروڑ آسٹریلیئن ڈالرز کی مالیت کے شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی دیگر عالمی اسٹاکس (Global Stocks) کی طرح ملا جلا رجحان ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ NZX50 انڈیکس آج 64 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11453 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دن کے آغاز 11518 سے ہوا ہے۔ جبکہ اب تک کی بلند ترین سطح 11523 اور کم ترین لیول 11447 رہا ہے۔ انڈیکس میں ا کروڑ 14 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button