PSX میں کاروباری ہفتے کا منفی رجحان کے ساتھ اختتام

آج PSX میں کاروباری ہفتے کے آخری دن کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ جسکی بنیادی وجوہات میں پنجاب میں جاری سیاسی عدم استحکام ہے۔ گورنر پنجاب کی طرف سے آج گذشتہ رات وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کئے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں جاری آئینی بحران میں شدت آ گئی تھی۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ نے اب سے تھوڑی دیر قبل وزیر اعلی پرویز الہی کو بحال کرتے ہوئے انہیں دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم جاری کیا ہے۔ تاہم عدالتی فیصلہ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بند ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل غیر یقینی صورتحال کے باعث نماز جمعہ کے بعد دوسرے کاروباری سیشن کے دوران شدید سیلنگ دیکھنے میں آئی ۔

آج KSE100 انڈیکس 169 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39669 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج اس کی بلند ترین سطح 39938 اور کم ترین لیول 39497 رہا ہے۔

دوسری طرف KSE30 انڈیکس 82 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14600 پر بند ہوا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 14736 اور کم ترین لیول 14540 رہا ہے۔آج مارکیٹ میں 342 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 115 کی قدر میں اضافہ، 193 میں کمی جبکہ 34 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ آج کے دن مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم اور شیئر والیوم انتہائی کم رہا۔ دن کے دونوں سیشنز کے دوران مجموعی طور پر صرف 83776 ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button