امریکی اسٹاکس میں دن کا منفی اختتام . سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

سرمایہ کاروں کے محتاط انداز اور ٹریڈنگ والیوم میں کمی کے سبب فروخت کا رجحان ریکارڈ کیا گیا

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا . سرمایہ کاروں کے محتاط انداز اور ٹریڈنگ والیوم میں کمی کے سبب فروخت کا رجحان ریکارڈ کیا گیا . اس کی بنیادی وجہ مشرق وسطیٰ کی پیچیدہ صورتحال ہے .

مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور محتاط مارکیٹ موڈ کے امریکی اسٹاکس پر اثرات.

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کی تازہ ترین پیشرفت کے بعد عالمی سطح پر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں . جس سے اسٹاکس  کی طلب و قدر میں کمی واقع ہوئی ہے . دریں اثنا ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بیانات سے کروڈ آئل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے

بالخصوص آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی پر اگر عمل کر دیا گیا تو  نظام رسد عدم توازن کا شکار ہو سکتا ہے .    جس سے آنیوالے دنوں میں مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال دیکھنے میں آ سکتی ہے . اسی وجہ سے 10 سالہ مدت کی بانڈز ییلڈز   میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر تمام کرنسیز اور ٹریڈنگ اثاثوں میں رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے . وائٹ ہاؤس نے اپنے تازہ ترین بیان میں اسرائیل کے حق دفاع کا اعادہ کیا ہے .

عالمی بینک کا انتباہ.

عالمی بینک نے بھی خبردار کیا ہے کہ غزہ جنگ عالمی معیشت کو کساد بازاری کی طرف دھکیل سکتی ہے ، جس کے اثرات کئی عشروں تک محسوس کئے جاتے رہیں گے .

ادارے  کے سربراہ  اجے بنگا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کی وجہ سے بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اس وقت عالمی معیشت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے لیکن اس کے علاوہ دیگر خطرات بھی درپیش ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اجے بنگا نے دنیا بھر میں قرض لینے کے رجحان میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی 10 سالہ Bonds Yields  کل ہی مختصر طور پر 5 فیصد سے تجاوز کر گئی، یہ چیز ہم نے آج تک نہیں دیکھی، تو ہاں، خفیہ انداز میں یہ پیشرفت ہو رہی ہے۔

انہوں نے ریاض میں سالانہ Future Investment Initiative کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ دنیا میں بہت کچھ ہو رہا ہے اور جو آپ جنگوں میں جغرافیائی سیاست دیکھ رہے ہیں اور حال ہی میں جو اسرائیل اور غزہ میں ہوا ہے، جب آپ ان سب چیزوں کا تجزیہ کرتے ہیں  تو میرے خیال میں اقتصادی ترقی پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس 190 پوائنٹس کی کمی  سے  33035 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 32989 سے 33267 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 35 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

امریکی اسٹاکس میں دن کا منفی اختتام . سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

دوسری طرف Nasdaq میں بھی یہی صورتحال رہی.   .معاشی سرگرمیاں  318 پوائنٹس کمی  کے ساتھ 12821 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 12804 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 95 کروڑ 38 لاکھ رہا.

S&P500 میں بھی منفی  رجحان ریکارڈ کیا گیا .  . انڈیکس60 پوائنٹس  کمی  سے 4186 پر بند ہوا.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button