Tether کا فیصلہ: پرانی Chains پر USDT بند، توجہ Layer 2 پر
Tether to halt USDT on Omni, BCH, Kusama, EOS, Algorand amid declining usage, shifting focus to Layer 2 scalability.
کرپٹو مارکیٹ میں Tether نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے USDT کو پانچ کم استعمال ہونے والے Chains سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے، جس میں Omni Layer, Bitcoin Cash (BCH), Kusama, EOS, اور Algorand شامل ہیں۔
اس فیصلے کے پیچھے وجہ گزشتہ دو سالوں میں ان Chains پر USDT کے استعمال میں نمایاں کمی ہے۔ اب Tether اپنی توجہ Layer 2 اور نئی Blockchains پر مرکوز کر رہا ہے. تاکہ Stablecoin Adoption کی نئی لہر کو فروغ دیا جا سکے۔
خلاصہ
-
Tether نے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر 2025 کو USDT ان پانچ Chains پر مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
-
Redemptions اور Token Minting اس تاریخ کے بعد رک جائے گی اور باقی Tokens کو Freeze کر دیا جائے گا۔
-
ان Chains پر USDT کا استعمال گزشتہ دو سالوں میں نمایاں طور پر کم ہوا ہے۔
-
Tether اب Layer 2 Networks جیسے Lightning Network اور تیز Settlement والی نئی Blockchains پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا۔
-
Tether کے 156 بلین ڈالر کے قریب Fiat میں سے 95% سے زیادہ Tron اور Ethereum پر گردش میں ہیں۔
-
Tether نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے USDT کو فوری Redeem کر لیں یا سپورٹڈ Blockchain پر منتقل کر لیں۔
Tether کا Layer 2 پر فوکس: Stablecoin Adoption کی نئی حکمت عملی.
Tether کے CEO Paolo Ardoino نے کہا ہے کہ پرانی Chains پر USDT کے سپورٹ کو ختم کرنا اس لیے ضروری ہے تاکہ Scalability, Developer Activity اور Community Engagement جیسے عوامل پر زیادہ بہتر توجہ دی جا سکے. جو Stablecoin Adoption کی اگلی لہر کے لیے اہم ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اب Layer 2 پر منتقل ہونے سے Transaction Speed بہتر ہوگی. اور Development کے Tools مزید بہتر ہوں گے۔
صارفین کے لیے اہم پیغام: Tokens فوری منتقل کریں.
Tether نے اپنے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ Omni, BCH, Kusama, EOS اور Algorand پر موجود اپنے USDT Tokens کو جلد از جلد Redeem کر لیں. یا انہیں Blockchain Bridges یا Exchanges کے ذریعے Ethereum, Tron یا کسی اور سپورٹڈ Blockchain پر منتقل کر لیں. تاکہ ان کے فنڈز محفوظ رہیں۔
Market Dynamics: Tron اور Ethereum کا غلبہ.
اب Tether کا بڑا حصہ Tron اور Ethereum پر گردش کر رہا ہے. جو مجموعی Supply کا 95% سے زیادہ بنتا ہے، جبکہ Solana واحد Blockchain ہے جس پر USDT کی Supply 1% سے زیادہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ Tether کی حکمت عملی اب عملی طور پر ان Chains پر مرکوز ہو رہی ہے. جہاں حقیقی استعمال اور Adoption زیادہ ہے۔
Tether کے اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ Stablecoins کی دنیا اب Layer 2 Scalability کی جانب بڑھ رہی ہے. جس سے کرپٹو مارکیٹ میں Speed اور Efficiency میں اضافہ ہوگا. اور ساتھ ہی Developers اور Users دونوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



