AUDUSD کی قدر میں بحالی، مثبت Chinese Retail Sales ڈیٹا

AUDUSD کی قدر میں بحالی نظر آ رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ مثبت Chinese Retail Sales ڈیٹا کا اجراء ہے۔ آسٹریلیئن ڈالر دو روز میں پہلی بار دوبارہ 0.6700 سے اوپر آ گیا ہے۔ اس سطح پر اسکی خریداری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی ڈالر کا دفاعی انداز بھی Aussie ڈالر کو اسٹرینتھ دے رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آج آسٹریلیئن فوریکس سیشنز (Australian FX Sessions) کے آغاز میں آسٹریلیئن ڈالر میں شدید فروخت دیکھنے میں آئی۔

چینی ریٹیل سیلز ڈیٹا اور آسٹریلیئن ڈالر

چینی محکمہ شماریات (Chinese Department of Statistics) کے جاری کردہ اعداد و شمار توقعات سے مثبت رہے ۔ آسٹریلیا چین کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے نیز ایشیائی مارکیٹ میں آسٹریلیئن ڈالر کی طلب چینی تجارت ہر متعین ہوتی ہے۔ اسی لئے چینی پالیسیوں اور رپورٹس کے براہ راست اثرات آسٹریلوی معاشی اعشاریوں (Australian Financial Indicators) پر مرتب ہوتے ہیں۔ ریٹیل سیلز ڈیٹا کے علاوہ چین کی ہی جنوری 2023ء کی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production Report) کے اعداد و شمار اگرچہ توقعات سے کم گروتھ ظاہر کر رہے ہیں تاہم معاشی سرگرمیوں میں واضح طور پر اضافہ ہوا ہے۔

بینکنگ سیکٹر کی اسٹاک ویلیو میں گراوٹ اور AUDUSD پر اثرات

اختتام ہفتہ پر سیلیکون ویلی بینک (SVB) میں سے سرمائے کے انخلاء اور ڈیفالٹ نے عالمی بینکنگ اسٹاکس میں کساد بازاری (Recession) کے رسک فیکٹر میں اضافہ کیا۔ جس سے امریکی ڈالر کی طلب و قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے بینکنگ سسٹم اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے اعلان کئے جانے کے باوجود مارکیٹس مسلسل بے یقینی کی شکار ہیں۔گذشتہ روز جاری ہونیوالی توقعات کے مطابق US CPI بھی ڈالر کو مثبت سمت دینے میں ناکام رہی۔ معاشی ماہرین SVB اور سلورگیٹ بینک کے مبینہ طور پر دیوالیہ ہونے کا موازنہ 2008ء کی کساد بازاری (Recession) کے ساتھ کر رہے ہیں۔ جس میں دنیا کے کئی بڑے معاشی ادارے اور بینکس دیوالیہ ہو گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ US Bond Yields میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور وال اسٹریٹ ٹریڈنگ فلور پر امریکی ڈالر مندی کا شکار ہو رہا ہے۔ جس کا ایڈوانٹیج آسٹریلیئن ڈالر سمیت دیگر کرنسیز حاصل کر رہی ہیں۔

آسٹریلین ڈالر کا ٹیکنیکی جائزہ

آسٹریلیئن سیشنز کے دوران بیک فٹ پر رہنے والا AUDUSD ایشیائی مارکیٹس میں چینی ڈیٹا ملنے والے مثبت ٹریگر سے Bullish مومینٹم اختیار کر گیا۔ جس کے بعد یہ دوبارہ 0.6700 کا نفسیاتی ہدف عبور کر گیا۔

گذشتہ 4 گھنٹوں کے چارٹ کا مشاہدہ کریں تو یہ اپنی 20SMA کی بیئرش ٹرینڈ لائن سے اوپر اور 2022ء Fibbonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 0.6619 رہی جو کہ بیئرش چینل کا آغاز تھا۔ بعد ازاں ایشیائی بلز کی سپورٹ سے یہ 0.6700 سے اوپر اپنی Gains کو وسعت دیتا چلا گیا۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں لیکن اپنی ریلی کو وسعت دینے کے لئے اسے 0.6760 کو عبور کرنا ہو گا جو کہ اس کی 75 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔

مومینٹم انڈیکیٹرز طویل المدتی بنیادوں پر 67 فیصد Bullish اور 20 فیصد بیئرش جبکہ 13 فیصد Sideways کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھیBullish ہے۔

سپورٹ لیولز 0.6630, 0.6580 اور 6530 ہیں جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6725، 0.6770 اور 0.6830 ہیں۔ تیسری مزاحمتی حد کا حصول اسکے لئے اوپر کے لیولز کا دروازہ کھول دے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button