امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا منفی اختتام

آج امریکی اسٹاکس میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام شدید مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ گذشتہ روز امریکہ کی دو معاشی رپورٹس جاری کی گئیں۔ U.S Retail Sales Data. کے اعداد و شمار توقعات کے مطابق رہے تاہم سالانہ PPI رپورٹ توقعات سے منفی رہی۔ جس سے امریکی ڈالر کو تو بڑی سپورٹ نہ مل سکی تاہم اسٹاکس کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹس کسی ڈائریکشن کے بغیر کساد بازاری (Recession) کی خبروں کی بنیاد پر گراوٹ کی شکار ہیں۔

آج Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام 613 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33296 کی سطح پر ہوا ہے۔ انڈیکس کی رینج 33269 سے 34016 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ کا شیئر والیوم 35 کروڑ 45 لاکھ سے زائد رہا ہے۔ NASDAQ میں بھی شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی بالخصوص ٹیکنالوجی اسٹاکس میں شدید سیلنگ جاری رہی۔ NASDAQ Composite انڈیکس 138 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10957 پر اختتام پذیر ہوا۔ جبکہ NASDAQ100 آج 146 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 11410 پر بند ہوا ہے۔ S&P500 انڈیکس کا اختتامیہ 62 پوائنٹس نیچے 3928 رہا ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی دوران ٹریڈ شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ NYSE Composite انڈیکس 234 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 15649 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 15644 سے 15965 کے درمیان رہی۔ ادھر Russel2000 انڈیکس میں بھی صورتحال دیگر امریکی مارکیٹس سے مختلف نہیں ہے۔ انڈیکس 29 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1854 پر بند ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button