PSX میں کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کا اختتام شدید مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ ملک کے معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے انتہائی منفی نتائج معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گذشتہ روز ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی کی طرف سے اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوائے جانے کے بعد سیاسی بے یقینی اپنے نقطہ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ جس کے بعد آج کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں شدید سیلنگ دیکھنے میں آئی۔ سرمایہ کاروں کہ اکثریت اپنی پوزیشنز فروخت کر کے سرمایہ نکالتی ہوئی نظر آئی۔

آج KSE100 انڈیکس دن کے اختتام پر 480 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40323 کی سطح پر بند ہوا۔ اسکی بلند تری ترین سطح 40803 رہی۔ جس کے بعد انڈیکس 40195 کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ تاہم اختتامی سیشن کے دوران 128 پوائنٹس کی ریکوری ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 201 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کو توڑتے ہوئے 14896 کی سطح پر ہوا۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 14832 سے 15097 کے درمیان رہی۔

آج PSX کے شیئر بازار میں 344 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 91 کی قدر میں تیزی، 229 میں مندی اور 24 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ جبکہ دن کے دوران مجموعی طور پر 85653 ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button