گولڈ 2 ہزار ڈالرز سے نیچے، امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ

گولڈ 2 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر انڈیکس میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ سنہری دھات نے ایسٹر کی تعطیلات کے باعث محدود مارکیٹس میں اپنی گذشتہ ہفتے کی Gains کھو دی ہیں۔ جبکہ امریکی ڈالر منفی لیبر مارکیٹ رپورٹ کے بعد افراط زر کے رسک فیکٹر کا ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔

بنیادی جائزہ

آج ایشیائی مارکیٹس کے آغاز سے سرمایہ کار تائیوان کے مسئلے پر چین امریکہ تناؤ میں اضافے سے خاصے محتاط نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال امریکی سینیٹ کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان سے شروع ہونیوالا تنازعہ امریکہ تائیوان دفاعی معاہدے اور موجودہ اسپیکر کی تائیوانی ہم منصب سے ہونیوالی مبینہ ملاقات کے بعد سخت چینی ردعمل سے شدت اختیار کر گیا ہے۔ چینی مسلح افواج نے جزیرے کا محاصرہ کرتے ہوئے جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ دو عالمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ تصادم دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے خطرات میں مبتلا کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایشیائی مارکیٹس انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

امریکی Non Farm Payroll کے اثرات

اختتام ہفتہ پر امریکی Non Farm Payroll رپورٹ کے منفی اعداد و شمار کے سامنے آنے کے بعد افراط زر کے رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا۔ جس سے امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی واقع ہوئی جبکہ اسٹاکس اور کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی لیبر مارکیٹ میں 2 لاکھ 36 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ متوقع تعداد 2 لاکھ 40 ہزار اور گذشتہ رپورٹ کے کانٹریکٹس کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار تھی۔ رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کو بالترتیب کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) اور پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) جاری کئے جائیں گے۔

جبکہ اس اختتام ہفتہ پر صارفین پر افراط زر کی نشاندہی کرنیوالی رپورٹ U.S Retail Sales جاری کی جائے گی۔ اہم ترین معاشی ڈیٹا کے انتظار میں مارکیٹس محتاط انداز کے ساتھ ٹریڈ کو وسعت دے سکتی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج گولڈ 2 ہزار ڈالرز کی مضبوط ترین سپورٹ سے نیچے آ گیا۔ لیکن اس کے باوجود اس کا مجموعی جھکاؤ Bullish ہے۔ اسوقت یہ 1989 کے سپورٹ لیول پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جسے بریک کرنے کی صورت میں 4 اپریل کی کم ترین سطح 1977 ٹیسٹ ہو سکتی ہے جس سے نیچے سنہری دھات کی 21 روزہ Moving Average کا پوائنٹ ہے۔

گولڈ کا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 61.8 پر ہے۔ جو کہ Bullish ریلی جاری رہنے کی علامت ہے۔ MACD کا لیول 33.43 ہے جو کہ ابھی بھی Bullish ہے۔ یعنی گولڈ کے تمام ٹیکنیکی انڈیکیٹرز مثبت ریلی جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں تاہم 1989 کی سپورٹ ٹوٹنے پر ٹیکنیکی منظر نامہ تبدیل ہو سکتا ہے۔ گولڈ کے سپورٹ لیولز 1989, 1974 اور 1959 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 2004، 2019 اور 2034 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button