توقعات سے منفی امریکی ISM Manufacturing PMI رپورٹ جاری

امریکہ کی دسمبر 2022ء کی توقعات سے منفی ISM Manufacturing Report جاری کر دی گئی ہے۔ Institute of Supply Management کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022ء کے دوران افراط زر (Inflation) کی وجہ سے پرچیز مینیجرز انڈیکس سکڑ کر 48.4 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اسکے 48.5 رہنے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اس طرح ریڈنگ مارکیٹ کی توقعات سے قدرے کم رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادا کردہ قیمتوں کا انڈیکس 39.4 فیصد رہا ہے۔ جبکہ متوقع قیمتیں 43 تھی۔ روزگار کا انڈیکس (Employment index) بڑھ کر 51.4 فیصد کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل نومبر 2022ء کی رپورٹ میں یہ انڈیکس 48.4 رہا تھا۔ چنانچہ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر صنعتی پیداواری شعبے کی سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔ جس کی ممکنہ وجہ افراط زر (Inflation) میں اضافہ ہے۔ رپورٹ کے اجراء کے بعد فوری ردعمل کے طور پر ڈالر انڈیکس (DXY) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button