کرپٹو مارکیٹ میں منفی رجحان، بٹ کوائن 16658 کی سطح پر آ گیا۔

آج کرپٹو مارکیٹ میں محدود رینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں امریکی عدالت کے احکامات پر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے کرپٹو کرنسیز کی ریگولیشن ہے۔ جنہیں فاریکس کی بجائے کماڈٹیز کی کیٹیگری میں ریگولیٹ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں کرسمس کی تعطیلات کے بعد امریکی ڈالر (USD) کی طلب (Demand) میں ہونیوالے اضافے کے بعد اسٹاکس اور کماڈٹیز کی طرح کرپٹو کرنسیز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بٹ کوائن (BTC) آج 58 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 16657 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بٹ کوائن بظاہر ایک محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔ اسکی Mining میں گذشتہ ماہ سے 4 سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد مائنرز کی طرف سے فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جس سے اگلے کئی روز تک BTC کے محدود رینج میں رہنے کی توقع ہے۔ لیکن یہ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کو بنیادی طور پر مستحکم کرنے کے حوالے سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ایتھیریئم بھی بٹ کوائن کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے اور اسی انداز میں 16 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 12 سو کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 1196 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دیگر کرہٹو کرنسیز کا جائزہ لیں تو Tether آج بغیر کسی تبدیلی کے 0.9998 پر موجود ہے جبکہ Bianance آج 0.67 فیصد کمی کے ساتھ 245.9123 پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ Binance USD آج بغیر کسی تبدیلی کے 1.0000 پر مستحکم ہے۔ Ripple کا جائزہ لیں تو یہ 0.02 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 0.3611 کی سطح پر آ گیا ہے۔ ادھر Dogecoin بھی 2.43 فیصد نیچے 0.719 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔

آج Cardano کی قدر میں بھی 1.36 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 0.2568 کی سطح پر آ گیا ہے۔ سولانا (SOL) بھی 2.33 فیصد گراوٹ کے ساتھ 10.8196 ڈالرز فی کوائن کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے. اگر لائٹ کوائن (LTC) کا جائزہ لیں تو ہر طرح کی صورتحال میں مستحکم رہنے والی یہ مقبول کرپٹو کرنسی اپنی کرسمس سے قبل کی سطح 68.4580 پر ہی بغیر کسی تبدیلی کے ٹریڈ کر رہی ہے۔ آجر میں ذکر کریں گے Polkadot کا جو کہ 0.72 فیصد نیچے 4.4463 پر منفی رجحان کے ساتھ محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ کرپٹو کرنسیز میں سے معمولی تیزی Tron میں دکھائی دے رہی ہے جو کہ 0.210 فیصد اوپر 0.0542 کی سطح پر اگرچہ محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے لیکن اس کی سمت اور موڈ مثبت ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button