Nikkei225 میں منفی، دیگر ایشیائی اسٹاکس میں مثبت رجحان۔

آج ایشیائی اسٹاکس میں Nikkei225 میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جاپانی ین کو مستحکم کرنے کے لئے کی جانیوالی جاپانی مرکزی بینک (BOJ) کی اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کی وجہ سے جاپانی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ Nikkei225 انڈیکس 330 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 26119 پر بند ہوا ہے۔ دیگر ایشیائی مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ Hang Seng میں تیزی کے رجحان پر کاروباری ہفتے کا اختتام ہوا ہے۔ انڈیکس 196 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21715 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج 21474 سے 21731 کے درمیان رہی ہے۔ آج مارکیٹ میں 1 ارب 91 کروڑ ڈالر کی مالیت کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔ چین کی مثبت ٹریڈ رپورٹ کے ریلیز ہونے کے چینی اسٹاکس پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ Shanghai Composite میں 31 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3196 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ جبکہ SHENZHEN بھی آج 136 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11602 پر اختتام پذیر ہوا ہے۔

کوریائی انڈیکس KOSPI دن کے اختتام پر 20 پوائنٹس اوپر 2386 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ Straight Times Index بھی 23 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 3291 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ NIFTY50 میں اسوقت کاروباری سیشن جاری ہے۔ انڈیکس 117 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17974 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) میں بھی دن بھر مثبت مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے ۔ Weighted Index میں دن کا اختتام 92 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14824 کی سطح پر ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button