NETSOL: بیئرش مارکیٹ میں دن کا Bullish اختتام

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں شدید گراوٹ کا ایک اور سیشن ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کے اسٹاکس بالخصوص نیٹسول ٹیکنالوجیز (NETSOL) میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور شیئر والیوم دیکھا گیا۔ اور مارکیٹ کے مجموعی رجحان کے برعکس اس میں آج دن کا اختتام مثبت رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ پاکستان کی 2022ء کی ٹریڈ رپورٹ کا اجراء ہے۔ جس میں سافٹ ویئر انڈسٹری کی برآمدات (Exports) 6 ارب ڈالرز سے زائد رہی ہیں جو کہ ملک کی مجموعی برآمدات کے حجم کا 32 فیصد ہے۔ رپورٹ دسمبر 2021ء سے نومبر 2022ء کے اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔ جس کے بعد ٹیکنالوجی کی سبھی کمپنیز میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے تاہم نیٹسول ٹیکنالوجیز (NETSOL) میں بالخصوص سب سے زیادہ تیزی دیکھی گئی ہے کیونکہ یہ پاکستان کی سافٹ ویئر انڈسٹری کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈرز ہے۔ PSX میں نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ ( NETSOL ) پاکستان کے نمایاں اسٹاکس میں سے ایک ہے۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر (Tech Stocks ) میں نیٹسول ٹیکنالوجیز کو ایک متحرک اسٹاک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ گزشتہ 52 ہفتوں کے دوران اس کی کم ترین سطح 77 روہے اور بلند ترین لیول 131 روپے ریا ہے۔ اپنے طرز عمل کے لحاظ سے نیٹسول ٹیکنالوجیز (NETSOL )، ٹی۔آر۔جی (TRG ) اور اوینسیون لیمیٹڈ (AVN ) کی طرح انٹراڈے (Intra-Day ) اور طویل المیعادی بنیادوں پر سرمایہ کاری ( Holding Stock ) کے لحاظ سے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ پاکستانی اسٹاک ایکسچینج (PSX ) کی اوسط درجے کی کارکردگی کے دوران بھی نیٹسول کی کارکردگی ہمیشہ بہترین رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج NETSOL کی کم ترین قدر 85 روپے 22 پیسے جبکہ بلند ترین سطح 90 روپے 50 پیسے رہی ہے۔ انٹرا۔ڈے ٹریڈ میں محور (Pivot) اور خریداری کا بہترین پوائنٹ 88 روپے کے قریب ہے جبکہ فروخت کا محور (Pivot ) 100 روپے سے اوپر کی سطح ہے۔ انڈیکس کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آج کی ٹرینڈ لائن 86.45 سے 90.50 کے درمیان متحرک ہے۔ 200SMA بھی 85 سے 90 کے درمیان Bullish Pull کو ظاہر کر رہی ہے۔ اسکی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) 88.45 90.60 اور 92.10 ہیں جبکہ موجودہ سطح پر نیٹسول کے سپورٹ لیولز 87.50, 84.75 اور 82.50 ہیں۔ آج اس کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI ) 71 پر ہے جو کہ خریداری (Buying) کا زون ہے۔ جبکہ اسوقت اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز خریداری کے موقع (Highly Buying ) کو ظاہر کر رہے ہیں جبکہ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) Bullish ہے۔ آج دن کے اختتام پر نیٹسول اپنی کل کی سطح سے 2 روپے 76 پیسے اضافے کے ساتھ 88 روپے 38 پیسے پر مثبت سمت میں اختتام پذیر ہوا ہے۔ جبکہ اسکی سرمایہ کاری کے حجم میں 3.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ دن کے اختتام تک اس میں 24 لاکھ سے زائد شیئرز کی ٹریڈ ہو چکی ہے۔ آج نیٹسول (NETSOL ) 75 فیصد Bullish , جبکہ 20 فیصد Bearish اور 5 فیصد Sideways ہے ۔ اس طرح اسکا مجموعی ارتکاز (Bias ) بھی Bullish ہے۔ موجودہ سطح پر خریداری سے آنیوالے دنوں میں 25 سے 30 روپے فی شیئر منافع متوقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button