آسٹریلوی مرکزی بینک کی طرف سے شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ
آسٹریلیا کے مرکزی بینک ( Reserve Bank Of Australia ) نے 25 بنیادی پوائنٹس شح سود (Interest Rate ) میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جاری کی گئے تخمینے کے مطابق 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی تاہم مرکزی بینک کے دعووں کے برعکس ایک بار پھر نرم مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ۔ فوری طور پر معاشی اعشاریوں ( Financial Indicators ) پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے لیکن افراط زر (Inflation ) بھی مسلسل دوہرے ہندسے کی طرف بڑھ رہا ہے تاہم آج کا مثبت پہلو یہ ہے کہ مرکزی بورڈ نے مستقبل میں مزید شرح سود میں اضافے کا لائحہ عمل دیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔