آسٹریلیا: بزنس انوینٹری رپورٹ جاری کر دی گئی۔

آسٹریلین محکمہ قومی شماریات نے بزنس انوینٹری رپورٹ( Business Inventory Report ) جاری کر دی ہے۔ جاری کیا گیا ڈیٹا گذشتہ کئی عشروں میں کمزور ترین اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔ سال 2022 ء کے تیسرے کوارٹر کے کارپوریٹ سیکٹر میں کاروباری انوینٹریز اور سرگرمیاں 0.3 فیصد رہی ہیں۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے تخمینے کے مطابق 1.6 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی ظاہر کی گئی تھی۔ کارپوریٹ سیکٹر کا مجموعی آپریٹنگ منافع( operating Profit) 7.6 فیصد رہا ہے جبکہ اسکا جاری کردہ تخمینہ 4.5 فیصد تھا۔ اس لحاظ سے یہ اعداد و شمار توقعات سے بہتر ہیں۔ لیکن اگر اس آپریٹنگ منافع کا سال 2022 ء کے دوسرے کوارٹر کے ساتھ تقابلہ کریں تو گزشتہ کوارٹر کے دوران operating Profit 10 فیصد سے زائد تھا۔ کارپوریٹ سیکٹر میں تنخواہوں میں اس کوارٹر کے دوران 3.3 فیصد اضافہ ہوا جو کہ حوصلہ افزاء اعداد و شمار ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button