آسٹریلین ٹریڈ رپورٹ: سرپلس میں ریکارڈ اضافہ۔

آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے ٹریڈ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مئی میں ٹریڈ سرپلس 15965 ملیئن ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ کورونا کی عالمی وباء کے آنے کے بعد سے لے کر اب تک کا سب سے بڑا سرپلس ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی ہونیوالے نئے معاشی سال کے اجلاس میں ٹریڈ سرپلس 10 ملیئن ڈالر تک رہنے کی توقع کا اظہار کیا گیا تھا ۔ اس طرح تجارتی منافع توقعات سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہوا ہے۔ جس کے مثبت اثرات آسٹریلین معیشت اور معاشی اعشاریوں پر آنیوالے دنوں میں مرتب ہوتے دیکھے جا سکیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button