اسٹار بکس کی طرف سے روس میں تمام معاشی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان۔
ماسکو(نیوز رہورٹ) بین الاقوامی ملٹی نیشنل کمپنیز کی طرف سے روس چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گوگل، ٹوئٹر ، ٹیسلا اور میکڈونلڈ کے بعد مشہور امریکی کافی کمپنی سٹار بکس نے بھی روس میں اپنے تمام ریسٹورینٹس اور کافی کیفے بند کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے پریس ریلیز کے مطابق اسٹار بکس جلد سے جلد روسی سرزمین پر موجود اپنے تمام کیفے، جن کی تعداد ایک سو تیس کے قریب ہے فروخت کر کے روس میں اپنی تمام معاشی سرگرمیاں بند کر رہا ہے۔ تاہم کمپنی کی طرف سے کئے جانیوالے اعلان کے مطابق روسی ملازمین کو اگلے چھ ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی تا کہ انکے معاشی مسائل کم ہو سکیں۔ واضح رہے کہ اسٹار بکس نے روس میں اپنے کیفے اور ریسٹورینٹس 2007 میں شروع کئے تھے اور براہ راست سرمایہ کاری کے زریعے کئی ارب ڈالر کی معاشی سرگرمیاں شروع کی تھیں۔ تاہم کمپنی کے مطابق وہ اپنے دو ہزار روسی ملازمین کے لئے افسردہ ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔