اسپین کی اکتوبر 2022 ء کی CPI رپورٹ جاری کر دی گئی
اسپین کی اکتوبر 2022ء کی CPI رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اسپین کے قومی ادارہ شماریات کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح 7.3 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے تخمینے میں بھی متوقع شرح یہی تھی۔
دوسری طرف سالانہ حقیقی افراط زر (Core Inflation) 6.2 فیصد رہی ہے جبکہ متوقع شرح 6.1 تھی۔ اگست 2022ء میں 6.4 کی رئکارڈ سطح کو چھونے کے بعد ملک میں افراط زر میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ہر لحاظ سے جاری کیا گیا ڈیٹا توقعات سے زیادہ بہتر یے اور اسکے مثبت اثرات Ibex35 انڈیکس پر مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔