اس مالی سال کی سب سے بہتر پرفارم کرنیوالی کرنسی روسی روبل جبکہ کمزور ترین کرنسی پاکستانی روپیہ ہے۔ موڈیز
واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ موڈیز نے معاشی سال کے اختتام پر مختلف اعشاریے اور رپورٹس جاری کی ہیں۔ جن میں پرفارمنس کے لحاظ سے مختلف کرنسیز کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔ اس مالی سال میں دنیا میں سب سے بہتر پرفارم کرنیوالی کرنسی روسی روبل کو اور سب سے برا پرفارم کرنیوالی کرنسی پاکستانی روپے کو قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موڈیز نے پاکستانی معیشت اور کرنسی کے حوالے سے اپنی پیشگوئی کو منفی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی روپیہ پچھلے ایک سال کے دوران اپنی قدر کھونے کی سینچری مکمل کر چکا ہے یعنی اسکی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 102 روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ 2020-21 کے معاشی سال میں امریکی ڈالر نے پاکستانی روپے کو 142 روپے پر چھوڑا تھا اس سال میں اب تک ڈالر 244 روپے پر پہنچ چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔