افراط زر امریکی اسٹاکس پر اثرات مرتب کر رہا ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو۔

واشنگٹن( نیوز): امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیس ساز جیمز بلارڈ نے افراط زر اور امریکی اسٹاکس کی مسلسل گراوٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زر اور عالمی معاشی بحران ہمارے اسٹاکس پر اثر انداز ہو رہا ہے جس سے نمٹنے کے لئے اپنی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جلد ہی صورتحال پانسہ پلٹے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مارکیٹ کی قیمتوں کی ازسر نو ترتیب فیڈرل ریزرو کی زمہ داری ہے جس پر کام کیا جا رہا ہے۔ جیمز بلارڈ نے کہا کہ 50 بنیادی پوائنٹس کی شرح سود کا اضافہ اسوقت افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لئے کافی ہےاور اگر ضرورت پیش آئی تو مستقبل میں اسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے تاہم انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ 2023 ء میں شرح سود میں بتدریج کمی کی جائے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button