امریکہ اور انڈیا کے درمیان پرائس کیپ پلان پر مزاکرات میں پیشرفت۔
امریکی محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری خزانہ نے ویلے ایڈیمو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی تیل کی قیمت محدود کرنے کے امریکی منصوبے پر بھارت کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ روس پر عالمی پابندیوں کے بعد چین کے بعد بھارت روسی خام تیل کے سب سے بڑے خریدار کے طور سامنے آیا ہے۔ امریکی ڈیپٹی سیکرٹری خزانہ نے مزید کہا کہ جی۔سیون ممالک دسمبر تک پرائس کیپ پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پرعزم ہیں تاہم روس کے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنر بھارت کے بغیر یہ منصوبہ بے معنی ہو جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارت بھی اس منصوبے میں شامل ہو جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔