امریکہ اور چین کو اختلافات بھلا کر عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے مشترکہ پالیسی بنانی چاہیئے۔ جو۔بائیڈن

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ عالمی معیشت میں چین ایک بہت بڑی حقیقت ہے۔ چینی معیشت کا سست ہونا۔ وال اسٹریٹ میں ایک ہزار سے زائد چینی کمپنیوں کا چینی لاک ڈاون کی وجہ سے سرگرمیاں معطل کرنا عالمی معیشت کو ایک سنگین بحران میں مبتلا کر رہا ہے۔ چینی لاک ڈاون کے نتیجے میں دنیا بھر میں افراط زر کساد بازاری میں تبدیل ہو رہا ہے جس کے لئے امریکی حکومت چینی درآمدات اور کمپنیوں پر غیر منصفانہ ٹیکسز اور ٹیرفس ہٹا چکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کو عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے ساتھ اختلافات بھلا کر کام کرنا چاہیئے تا کہ عالمی معیشت کو بچایا جا سکے ۔ جو بائیڈن نے کہا کہ چین ایک عالمی معاشی حقیقت ہے جس کی پالیسیز عالمی معاشی منظر پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ امریکی صدر اسرائیل کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button